بشار اسد اور ولادیمیر پوتین کی ٹیلیفون پر گفتگو

بشار اسد اور ولادیمیر پوتین کی ٹیلیفون پر گفتگو

ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام میں جنگ بندی کے سلسلےمیں روس اور امریکہ کے اتفاق کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیاہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس گفتگو میں جنگ بندی سے متعلق روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اتفاق کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

کاخ کرملن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے صدر نے روس اور امریکہ کے درمیان شام میں جنگ بندی کے بارے میں ہونے والے اتفاق کے سلسلے میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بشار اسد اور پوتین نے وہابی دہشت گرد گروہ داعش اور النصرہ کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

Share This:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

Karachi police illegally detains 10 Shia students

Karachi police has raided residential flats and rounded up at least 10 Shia students originally ...