سانحہ عاشورہ دہشتگردی کا مقدمہ آرمی کورٹ میں چلایا جائے۔ سید رضا نقوی

سانحہ عاشورہ کے حوالے سے تفتشی رپورٹ میں ہونے والے انکشافات کے بعد سانحہ عاشورہ اور بولٹن مارکیٹ کے جلاو گھیراو کا مقدمہ آرمی کورٹ میں چلایا جائے، حکومت سانحہ عاشورہ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری کفیر کردار تک پہچائے ، عدالت رپورٹس کو جلد عوام کے سامنے لایا جائے اور ملت جعفریہ کو اس حوالے سے اعتماد میںلیا جائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرئٹری رضانقوی سانحہ عاشورہ کے حوالے سے ملزمان کی جی آئی ٹی رپورٹ میں ہونے والے انکشافات کے بعد کیا۔ رضا نقوی نے کہا کہ سانحہ عاشورہ کے حوالے سے ریاستی اداروں کی رپورٹ پر مجلس وحدت مسلمین سمیت ملت جعفریہ کو سنگین تشویش ہےجبکہ اس حوالے سے سیاسی جماعت بھی اپنے موقف کو واضح کرے،رضانقوی نے کہاکہ سانحہ عاشورہ کے بعد ایک منعظم سازش کے تحت ملت جعفریہ کے جوانوں کو بولٹن مارکیٹ کے جلاو گھیراو میں ملوث کرنے کی کوشیش کی تھی اور جھوٹے مقدمات درج کیے تھے ریاستی اداروں کی رپورٹ نے ان جھوٹے مقدمات اور ملت جعفریہ کو بدنام کرنے کی سازش پر پانی پھیر دیا ہے، رضا نقوی نے بتایا کہ 28دسمبر۲۰۰۹ یوم عاشور ہ کے روز لائٹ ہاوس کے قریب ہونے والے اس بم دھماکہ میں ۵۰ سے زائد عزادار شہید ہوئے تھے جبکہ ۱۰۰ سے زائد شدید زخمی تھے،  انہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاف کے فوری حصول اور ملزمان کو کفیر کردار تک پہنچانے کے لئے سانحہ عاشورہ کے کیس کو ملٹری کورٹ میں بھیجا جائے، انہوں نے عدالتی رپورٹ کو بھی عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے اور اسی سال چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر اربعین امام حسین  کے جلوس میں شامل ہونے آنے والی بس کو نشانہ بنانے اور جناح اسپتال میں بم دھماکہ کرنے والے دہشتگردوں کے چہرے بھی بے نقاب کیئے جائیں۔

Share This:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

Karachi police illegally detains 10 Shia students

Karachi police has raided residential flats and rounded up at least 10 Shia students originally ...