پاکستان میں پنجاب حکومت کی شیعہ دشمنی

رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین مشہد المقدس کے مسئول مولانا عقیل خان سرگودھا سے اچانک لاپتہ ہوگئے ہیں، مولانا عقیل خان ماہ رمضان میں ایم ڈبلیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود رہے اور علامہ ناصر عباس جعفری کے ساتھی بنے رہے، تاہم کچھ ضروری کام کے سلسلے میں وہ اپنے آبائی علاقے گئے ہوئے تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا عقیل دن گیارہ بجے سے لاپتہ ہیں، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ انہیں ریاستی اداروں کی جانب سے غائب کیا گیا ہے، اس سے پہلے بھی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ ریاستی اداروں کی جانب سے ایران میں زیر تعلیم علماء کو غائب کیا گیا اور بعد میں تشدد کرکے رہا کر دیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ مولانا عقیل کو فی الفور بازیاب کرایا جائے۔

Share This:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

Karachi police illegally detains 10 Shia students

Karachi police has raided residential flats and rounded up at least 10 Shia students originally ...