طالبان وفد پاکستان آتے رہتے ہیں اور اس سے پہلے بھی آئے تھے: سرتاج عزیز

پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے طالبان کے تین سینیئر ارکان کے اسلام آباد دورے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کا کوئی وفد پاکستان آیا ہے اور نہ ہی پاکستانی حکام نے ایسے کسی وفد سےملاقات کی ہے۔

بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وفود آتے رہتے ہیں اور اس سے پہلے بھی آئے تھے، لیکن ابھی اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبار گارڈین نے قطر میں افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان خفیہ ملاقات کی خبر شائع کی تھی جسے خود طالبان نے مسترد کردیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس نے دعوی کیا تھا کہ افغان طالبان کے تین سینی9ئر ارکان نے پاکستان کا دورہ کرکے قطر میں حکومت افغانستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں پاکستانی حکام کو آگاہ کیا ہے۔اس سے قبل پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمرزخیل وال نے کہا تھا کہ افغان طالبان کے ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے اور پاکستانی حکام سے ملاقات کی ہے۔

افغان سفیر نے ملاقات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے مزید کہا کہ ان کا ملک چار فریقی مذاکرات کے دا‏ئرے میں رہتے ہوئے افغانستان میں امن کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

Share This:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کروڑوں عاشقان اہل بیت(ع) کا اجتماع حالات کی تبدیلی میں اہم کردار کا حامل: علامہ ڈومکی

​مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سندہ کے ...