پاکستان، ایران سے مزید بجلی خریدنے کا خواہاں: پاکستانی سفیر

پاکستان، ایران سے مزید بجلی خریدنے کا خواہاں: پاکستانی سفیر

تہران میں تعینات پاکستانی سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران سے مزید بجلی خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس حوالے سے جلد پاکستانی وفد تہران کا دورہ کرے گا.

يہ بات آصف دراني نے ايران كي بجلي اور پاني كي صنعت، آلات اور خدمات ايكسپورٹ كمپني صانير كے منيجنگ ڈائريكٹر بہمن صالحي كيساتھ ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

پاكستاني سفير نے كہا كہ پاكستان كي گوادر بندرگاہ كو اپنے مختلف منصوبوں كيلئے مزيد بجلي كي ضرورت ہے جو كہ پاكستان ايران سے خريدنے كا خواہاں ہے اور اس حوالے سے مذاكرات كيلئے جلد ايك وفد تہران كا دورہ كرے گا.

اس موقع پر بہمن صالحي نے ايراني صدر حسن روحاني كے حاليہ دورہ پاكستان كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اس وقت دونوں ممالك كے صدور نے ايران سے 3000 ميگاواٹ كي فراہمي كے حوالے سے معاہدے پر دستخط كئے گئے.

تہران چيمبر توانائي كميشن كے نائب سربراہ حامد رضا صالحي نے كہا كہ صانير كمپني كو اسلامي جمہوريہ ايران كي پيداوار اور ترسيل كمپني توانير كي جانب سے 400 ميگاواٹ كي ٹرانسميشن لائن كي اجازت حاصل ہے.

اس سے قبل،پاكستاني وزير برائے پاني و بجلي خواجہ محمد آصف نے ارنا سے گفتگو كرتے ہوئے كہا تھا كہ پاكستان كيلئے بجلي، گيس اور تيل درآمد كرنے كيلئے اسلامي جمہوريہ ايران سب سے بہترين ملك ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

یم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی بغداد کے امام جمعہ سے ملاقات، شیعہ سنی اتحاد پر تاکید

 مزار حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے متولی کا ایم ڈبلیو ایم سربراہ سے ملاقات ...